این اے 43 ٹانک ، مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسعد الرحمان کے حلقے سے غیر حتمی نتائج موصول
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
این اے43 سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داورخان کنڈی 1966 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیر اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسعد الرحمان 1065 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔