عام انتخابات 2024، پہلا غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتیجہ سامنے آگیا
جامشورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں پہلا غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
جیو نیوز پر نشر ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 77 سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ جے ڈی اے کے امیدوار روشن علی برڑو 6150 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔