کیسا الیکشن ہے جس میں پہلے ہی اعلانِ فتح کیا جا رہا  ہے، پلوشہ خان

Feb 08, 2024

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کی رہنما اور، سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ یہ کیسا الیکشن ہے جس میں پہلے ہی اعلانِ فتح کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی جانب سے مختلف اخبارات کو دیئے گئے اشتہارات کا نوٹس لے، (آج) جمعرات کو  ملک بھر میں ہونے والے انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی اور دھونس کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی والے آج ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں، 2013میں بھی نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دی گئی اب بھی وہی ماحول بنایا جارہاہے۔ پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں بھی گیارہ سو سینیٹری ورکروں کو ووٹ ڈالنے سے محروم کردیا گیا، جھرلو الیکشن ثابت کرنے میں ن لیگ کا بہت بڑا ہاتھ ہے، اس بار ان کی واردات کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پلوشہ خان

مزیدخبریں