چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے شہری کا مسئلہ 24گھنٹے کے اندر حل کردیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے قائم کردہ چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے شہری کا مسئلہ 24گھنٹے کے اندر حل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے ذیشان افضل کا وراثت سے متعلق معاملہ ایک سال سے حل طلب تھا۔ ذیشان افضل نے چیف منسٹر کمپلینٹ سیل میں شکایت درج کرائی تھی۔ وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کے چیئرمین شعیب مرزا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کوٹ ادو کے ریونیو آفس کو ذیشان افضل کے وراثت کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔
چیف منسٹر کمپلینٹ سیل کی ہدایت پر ریونیو آفس کوٹ ادو نے ذیشان افضل کی وراثت کا مسئلہ 24گھنٹے میں حل کر دیا۔ کوٹ ادو کے ذیشان افضل نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ بھی ادا کیا۔ ذیشان افضل نے بتایا کہ کوٹ ادو کے ریونیو آفس کے چکر لگالگا کر تھک چکا تھا،چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے معاونت کی۔ مسئلہ حل کرانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز اوران کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔