محمد رضوان نیک نیت کپتان ، امید ہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں ہم چیمپیئنز ٹرافی ضرور جیتیں گے،چیئرمین پی سی بی

سورس: File Photo
لاہور (آئی این پی )چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں 1500 سے زائد ورکرز نے شرکت کی۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھاکہ پی سی بی نے تمام مزدوروں کے لیے انکلوژرز بک کروا دیئے ہیں، سٹیڈم مکمل ہو گیا، دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیابی نصیب کرے، محمد رضوان نیک نیت کپتان ہے، امید ہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں ہم چیمپیئنز ٹرافی ضرور جیتیں گے۔