فلپائن میں امریکی فوج کا طیارہ گرکر تباہ ، امریکی فوج کا اہلکار اور 3 ڈیفنس کنٹریکٹرز ہلاک 

فلپائن میں امریکی فوج کا طیارہ گرکر تباہ ، امریکی فوج کا اہلکار اور 3 ڈیفنس ...
فلپائن میں امریکی فوج کا طیارہ گرکر تباہ ، امریکی فوج کا اہلکار اور 3 ڈیفنس کنٹریکٹرز ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا (آئی این پی)  فلپائن میں امریکی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں امریکی فوج کا اہلکار اور 3 ڈیفنس کنٹریکٹرز ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق امریکی فوج نے بتایا کہ امریکا کی فوج کا ایک حاضر سروس اہلکار اور 3 ڈیفنس کنٹریکٹر فلپائن میں ان کا طیارہ گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکی فوج نے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے طیارہ کنٹریکٹ میں لیا تھا جو انٹیلی جینس او سرویلینس سپورٹ کے لیے مصروف تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوج نے واضح نہیں کیا کہ حادثے کی وجہ کیا تھا اور یہ طیارہ کس ٹائپ کا تھا۔فلپائن کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی طیارے کے حادثے کی تصدیق کی اور بتایا کہ امریکی فوجی طیارہ میگوئینڈینا ڈیل سر صوبے میں گر کر تباہ ہوا۔میگوئینڈینا ڈیل سر کے سیفٹی افسر امری جیہاد ٹم ایمبولوڈٹو نے بتایا کہ جائے حادثہ ایمپاٹوان قصبے سے تمام 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور شناخت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

صوبائی عہدیدار وینڈی بیاٹی نے بتایا کہ شہریوں نے طیارے سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھا اور طیارے کے زمین پر گرنے سے پہلے دھماکے کی آواز بھی سنی اور طیارہ فارم ہاس سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر گرا۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوع کو فوجی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فلپائن میں امریکی فوج کی بڑی تعداد جنوبی علاقے میں دہائیوں سے موجود ہے جو فلپائن کے فورسز کو تربیت اور دیگر تیاریوں میں تعاون کر رہی ہے۔فلپائن کا جنوبی علاقے مسلمانوں کا اکثریتی علاقہ ہے جہاں حکومت کی جانب سے کارروائیاں کی جاتی ہیں اور اس کے لیے امریکی فوج بھی تعاون کرتی ہے۔