ایف آئی اے اہلکار بن کر کال سنٹرز سے بھتہ وصول کرنے والے پولیس اہلکار خود مشکل میں پھنس گئے

ایف آئی اے اہلکار بن کر کال سنٹرز سے بھتہ وصول کرنے والے پولیس اہلکار خود ...
ایف آئی اے اہلکار بن کر کال سنٹرز سے بھتہ وصول کرنے والے پولیس اہلکار خود مشکل میں پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( آئی این پی)ایف آئی اے کے اہلکار بن کر کال سنٹرز سے بھتہ وصول کرنے والے تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سول لائنز میں واقع ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے دفتر سے 5لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔ اس دوران ملزمان نے کال سنٹر کے عملے سے 3لاکھ روپے اے ٹی ایم سے نکلوائے اور 5لیپ ٹاپس کے ساتھ اڑھائی لاکھ روپے نقدی بطور بھتہ وصول کی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف بھتہ خوری اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سول لائنز پولیس نے ملزمان سے 5لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی ہے اور انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔