پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون دبئی روانہ

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون دبئی روانہ
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون دبئی روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)  پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کی واپسی، اونیجا کراچی ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئیں۔ کل نیو یارک پہنچ جائیں گی۔

آج نیوز کے مطابق امریکی خاتون رات 10 بج کر 40 منٹ پر دبئی روانہ ہوئیں، روانگی امریکی قونصل خانے اور ایف آئی اے کی نگرانی میں ہوئی، اونیجا اینڈریو رابنس 8 فروری  (آج ) کونیو یارک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کئی روز سے جناح ہسپتال کے شعبہ نفسیات میں زیرعلاج امریکی خاتون کا ڈسچارج کارڈ بنانے کے لیے ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی گئی تھی۔جناح ہسپتال کے خصوصی وارڈ میں زیرعلاج امریکی خاتون سے امریکی قونصل خانے کے اہل کاروں نے ملاقات کی اور انہیں وطن واپسی کے لیے آمادہ کیا تھا۔

امریکی خاتون کے جناح ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کرائے گئے تھے، میڈیکل رپورٹس کے بعد وطن واپس جارہی ہے جو مبینہ طور پر  نوجوان کی محبت میں کراچی آئی تھی۔