نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد کپتان مچل سینٹنر کا بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے خلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ گلین فلپس کی اننگز اور ان کی بریسویل کے ساتھ شراکت نے ہمیں زبردست مومینٹم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر ہمارا ہدف 280 سے 300 رنز تھا، لیکن فلپس کی اننگز نے اسے شاندار بنا دیا۔
مچل سینٹنر نے کہا کہ پچ پر اسپنرز کے لیے کچھ مدد موجود تھی اور فخر زمان کی وکٹ ہمارے لیے بہت اہم تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فخر اور بابر جیسے بیٹسمینوں کو آؤٹ کرنا آسان نہیں ہوتا، لیکن درمیان کے اوورز میں وکٹیں لینے سے ہمیں برتری حاصل ہوئی۔انہوں نے کراچی میں ہونے والے اگلے میچ پر نظریں جما رکھی ہیں، لیکن تسلیم کیا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور وہ کسی بھی وقت زبردست کم بیک کر سکتی ہے۔بریسویل کے شاندار کیچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سینٹنر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے ہاتھ کافی بڑے ہیں، اس لیے وہ کیچ آسانی سے لے لیتے ہیں۔