ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے، انشاءاللہ اب اس میں سے نکلنے کا موقع ملے گا اور جس بھی طرف سے پریشانیاں آ رہی ہیں، وہ فوری رک جائیں گی ۔جو لوگ کافی دنوں سے مالی طور پر کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، ان کی امید بر آئے گی اور رشتے وغیرہ میں جس بندش کا سامنا تھا، وہ اب ٹوٹ رہی ہے۔ جلد کوئی خوشخبری مل جائے گی، انشاءاللہ
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اب جلد اپنا حق ملے گا ،خاندانی مسئلے بھی حل ہونے کی طرف چل نکلے ہیں۔جو لوگ روزگارکے حوالے سے تنگ تھے، ان کو اب کوئی شاندار سلسلہ بنتا ہوا دکھائی دے گا ۔آپ کی زندگی میں برسوں سے جو بندش وغیرہ کا سلسلہ چل رہا تھا وہ اب ختم ہونے کے قریب ہے۔ جن لوگوں نے اپنے لئے کام کا انتخاب کیاہے وہ ٹھیک کررہے ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اللہ نے چاہا تو اب صورتِ حال ضرور بدلے گی۔ آپ جس جس قسم کی مشکلات کا شکار ہیں، وہ اب ختم ہونے جا رہی ہےں۔ اب روزانہ کے حساب سے ایک بہتری کی خبر سامنے آئے گی۔ جو لوگ بیماری ،بندش یا اور قسم کے اثرات میں ملوث تھے وہ انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج سے آپ بہتری کی جانب جانا شروع ہو جائیں گے اور صورتِ حال کافی حد تک قابو میں آئے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی پریشانی جو بھی ہے وہ عارضی ہے۔ انشاءاللہ اب جلد اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ بہت عرصہ مشکلات میں گزارہ ہے، اب اس کے ازالے کا وقت ہے ،امید ہے کہ اب شاندار دنوں کا سامنا ہوگا اور برسوں کی محنت وصول ہو گی۔ یہ ہفتہ سفر کے متعلق بھی اچھی خبریں دے گا اور اس کی راہ میں جو رکاوٹیں ہیں، ان کو بھی دور کرے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اب بھی اگر کوئی مشکل پیش آ رہی ہے تو استخارے کی مدد لیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس جگہ کوئی رکاوٹ ہے کیونکہ ساری صورتِ حال تو بہتر ہے ۔ ذاتی طور پر کوئی غلطی ہوتی ہے جو سارے معاملات کو خراب کئے ہوئے ہے ۔آپ جب استخارہ کریں گے تو آپ کو اصل صورتِ حال معلوم ہوگی ،اس کے بعد اس خرابی کو دور کریں تو سب کچھ انشاءاللہ بہتر ہوتا چلا جائے گا۔ فکر نہ کریں فی الحال۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی کے ساتھ مل کرکوئی کام کرنا چاہ رہے ہیں، وہ ابھی صبر سے کام لیں۔ کسی جگہ سرمایہ کاری کرنا کسی صورت بہتر نہیں ہے۔ آپ بلاوجہ نقصان میں آ جائیں گے۔ اس وقت خاموشی سے چلیں، جو کررہے ہیں، اس میں محنت کریں۔ اللہ نے چاہا تو اسی جگہ سے فائدہ حاصل ہوگا، البتہ اپنوں کے درمیان ہی حسد کرنے والے موجود ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ ان سے دور رہیں ،آپ کو معلوم ہے،وہ کون ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لئے جو سلسلہ کافی عرصے سے خرابی پیدا کررہا تھا، وہ اب انشاءاللہ بہتر ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ اس لئے فی الحال کسی بھی قسم کی تبدیلی کا نہ سوچیں اسی جگہ فائدہ ملے گا۔ آپ کے لئے اب حالات بہتری کی طرف چل نکلے ہیں۔ گھر میں جو پریشانی تھی، وہ مالی ہے یا پھر کسی بات پر کشیدگی ،بھی انشاءاللہ حل ہوگی ۔آپ کےلئے بھی وارننگ ہے کہ موبائل کے ذریعے غلط حرکتوں سے باز آ جائیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دنوں سے تبدیلی لینا چاہ رہے تھے ان کا کوئی سلسلہ نہیں بن رہا تھا، وہ اب انشاءاللہ جلد اپنے لیے خوشخبری دیکھیں گے اور جو بھی مالی ضرورت ہوگی ،وہ اب پوری ہو سکے گی۔ اس ہفتے اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں اور جو کام کافی دنوں سے نہیں بن رہا تھا وہ بن سکے گا۔ اب آپ کو رشتے وغیرہ میں بندش کے حوالے سے ،اس کے ختم ہونے کی خوشخبری ملے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اس وقت مالی صورتِ حال بحکم اللہ بہتری کی طرف جانا شروع ہوگئی ہے۔آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہو جائے گا اور جس بھی طرف امید لگائی ہوئی تھی، وہ بر آئے گی۔ جو لوگ اپنے روزگار کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، وہ ابھی صبر سے کام لیں جن لوگوں نے موجودہ جگہ تبدیل کرنی ہے وہ بھی صبر سے کام لیں۔ ان دنوں کا صبر اگلے آنے والے دنوں کے لئے بہترین ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس ہفتے مالی معاملات کے حوالے سے آپ کو اچھی خبریں ملیں گی ،جو کام برسوں سے بند تھا، وہ چل پڑے گا اور جو لوگ کافی دنوںسے روزگار کے حوالے سے سفر کرنا چاہ رہے تھے، وہ اب ایسا کر سکتے ہیں، انشاءاللہ ان کو فائدہ ملے گا اور پچھلے کافی دنوں سے جو بندش محسوس کی جا رہی تھی، اب اس کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے، آپ خود ہی اسی ہفتے اس کا اندازہ کرلیں گے، سب اچھا ہی ہوگا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں نے اپنے لئے الگ سلسلہ بنانے کا پروگرام بنا لیا ہے، وہ ٹھیک کررہے ہیں۔ اس میں انشاءاللہ برکت بھی ہوگی اور کام بھی شاندار رہے گا۔ جو لوگ کافی دنوں سے کسی بھی مشکلات، پریشانی وغیرہ کا شکار تھے وہ اب اس سے نکلنا شروع ہوجائیں گے اور مخالفین خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ گھریلو ماحول میں بھی جاری ہر طرح کی کشیدگی اب انشاءاللہ ختم ہو سکے گی۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اس وقت کسی جانب سے بڑا مالی فائدہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔جو لوگ کاروباری ہیں وہ خاص طور پر اب فائدے کی جانب جائیں گے اور جن افراد نے اپنا نیا کام شروع کرنا ہے ،وہ بھی کر سکتے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو اس میں برکت ہوگی، اب حالات بدل رہے ہیں اور بڑے شاندار انداز میں آپ کے حق میں ہو رہے ہیں۔ آپ کو برسوں کے بعد سکون کا سانس نصیب ہو رہا ہے۔
