اوپر والے نے جو لکھ دیا اسے کوئی نہیں بدل سکتا، اچانک بھارتی ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد سراج پہلے میچ میں بہترین پرفارمنس کے بعد جذباتی ہو گئے

اوپر والے نے جو لکھ دیا اسے کوئی نہیں بدل سکتا، اچانک بھارتی ورلڈ کپ سکواڈ ...
اوپر والے نے جو لکھ دیا اسے کوئی نہیں بدل سکتا، اچانک بھارتی ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد سراج پہلے میچ میں بہترین پرفارمنس کے بعد جذباتی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی  ٹیم کے فاسٹ بالر نےٹی-20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں امریکہ کے خلاف 3 وکٹ حاصل  کئے، لیکن حیرانگی بات یہ ہے کہ انہیں ٹورنامنٹ شروع ہونے سے صرف 24 گھنٹے قبل 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، کیونکہ بھارتی باولر ہرشت رانا چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔ میچ ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں آئے محمد سراج نے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ وہ ورلڈ کپ میں نہیں کھیلیں گے۔ لیکن اوپر والے نے پوری تقدیر بدل دی۔ انہوں نے بتایا کہ سوریہ کمار یادو نے انہیں فون کر کے جب اس بارے میں بتایا تو انہوں نے اسے مذاق سمجھا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران جذباتی انداز میں محمد سراج نے کہا کہ ’’24 گھنٹے قبل ہی مجھے پتہ چلا اور میں فلائٹ میں بیٹھا تھا تب بھی مجھے ایسا ہی لگ رہا تھا جیسے یہ کوئی خواب ہو، کیونکہ میں نے نہیں سوچا تھا کہ ورلڈ کپ میں کھیلوں گا۔ ایک سال سے پلاننگ چل رہی تھی، میں ٹی-20 نہیں کھیل رہا تھا تو سمجھ آ گیا تھا کہ میں اس ورلڈ کپ میں تو نہیں کھیلوں گا۔ لیکن اوپر والے نے پوری تقدی بدل دی۔ 24 گھنٹے قبل میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ تھا۔ مجھے میسج آیا کہ آپ کا آگے کا کیا پلان ہے؟ تو میں نے کہا کہ مجھے تنگ مت کرو، میں آرام کر رہا ہوں۔ تبھی مجھے سوریہ کمار یادو کا فون آیا۔
بھارتی فاسٹ بالر محمد سراج نے ٹی-20 کے کپتان سوریہ کمار یادو کے فون کال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے سوریہ کمار یادو کا فون آیا انہوں نے کہا کہ ’میاں تیار ہو جا اور بیگ پیک کر کے آ جا‘ میں نے کہا کہ سوریہ بھائی مذاق مت کرو کیونکہ یہ تو ہونے والا نہیں ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ ’میاں میں سچ بول رہا ہوں، آ جا۔‘ تو میرے یہ لیے یہ حیران کن خبر تھی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’اوپر والے نے جو لکھ دیا تو اسے کوئی نہیں بدل سکتا۔ میں ٹیم میں نہ صرف آیا بلکہ میں بھی کھیل گیا۔ اللہ بہت بڑا ہے‘‘۔کیا آپ اندر سے جوش میں تھے کہ موقع ملا ہے تو کچھ کرنا ہے؟ اس سوال کے جواب پر سراج نے کہا کہ ’’جذبات تو رہتے ہی ہیں۔ بطور کھلاڑی جب آپ ورلڈ کپ کھیل رہے ہوں تو ایک پروفیشنل کے لیے الگ ہی خواب رہتا ہے۔ میں نے سوچا کہ جیسا رانجی میں کرتا آ رہا ہوں ویسے ہی کرنا ہے۔ نئی گیند پر ہِٹ مارنا آسان نہیں ہوتا تھا، تو وکٹ ٹو وکٹ گیند ڈالو تو وہاں پر وکٹ مل بھی گئے‘‘۔

مزید :

کھیل -