ینگ ڈاکٹر احتیاط کریں!

ینگ ڈاکٹر احتیاط کریں!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد حکومت کو خبردار کیا اور دو روز کی مہلت دی ہے۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کیا جائے۔تبادلے اور معطلی کے احکام منسوخ کئے جائیں۔دوسری صورت میں احتجاجی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
نوجوان ڈاکٹروں کا الٹی میٹم اور مطالبات اپنی جگہ، حقیقت یہ ہے کہ اب یہ حضرات عوامی حمایت کھو چکے ہیں کیونکہ ان کی ہڑتال کا براہ راست اثر عوام پر ہی ہوتا ہے کہ وہ علاج سے محروم رہ جاتے ہیں، اگر یہ ڈاکٹر ہڑتال کئے بغیر احتجاج کرتے اور تفصیل کے ساتھ اپنے مسائل بیان کرتے تو عوامی ہمدردیاں بھی ان کے ساتھ ہوتیں لیکن انہوں نے خود اپنے لئے مسائل پیدا کئے۔اب گوجرانوالہ میں ایم ایس کے ساتھ بدتمیزی اور توڑ پھوڑ تو مطالبات کے لئے نہیں تھی، اس عمل کو عام لوگوں نے ڈاکٹر حضرات کی غنڈہ گردی قرار دیا ہے۔ڈاکٹروں کی اتنی بڑی غلطی نے انتظامیہ کو تادیبی کارروائی کا موقع دیا ہے، بہرحال نظم و ضبط بھی کوئی چیز ہے۔ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مہذب انداز اختیار کریں۔مریضوں کو ہڑتال کرکے بے یارو مددگار چھوڑنے کی بجائے ان کی صحت کے لئے اپنے علم کو دل جمعی کے ساتھ استعمال کریں تو ان کو عوامی حمایت بھی حاصل ہو جائے گی اور وہ اپنے مطالبات صحیح انداز میں پیش کرکے منوا سکیں گے۔

مزید :

اداریہ -