قندھارایئرپورٹ پر حملہ ، پی آئی اے کا طیارہ اور مسافر محفوظ رہے

قندھارایئرپورٹ پر حملہ ، پی آئی اے کا طیارہ اور مسافر محفوظ رہے
قندھارایئرپورٹ پر حملہ ، پی آئی اے کا طیارہ اور مسافر محفوظ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قندھار(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہرقندھار کے ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ ہواہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق حملے کے وقت قندھار ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ پی کے 199قندھار سے کوئٹہ روانگی کے لیے تیار تھا جسے کچھ دیر کے لیے روک لیاگیاتاہم جلد ہی پرواز روانہ کردی گئی ۔ ترجمان کے مطابق حملہ ایئرپورٹ کی حدود سے باہر ہوا جس کی وجہ سے طیارہ اورتمام مسافر محفوظ رہے ۔