طالبان نے طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں دہشتگردی کی دھمکی کی تردید کردی

طالبان نے طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں دہشتگردی کی دھمکی کی تردید کردی
طالبان نے طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں دہشتگردی کی دھمکی کی تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک طالبان پاکستان نے وزیر داخلہ رحمان ملک بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرطاہر القادری کے لانگ مارچ کو نشانہ بنانے کی کوئی دھمکی نہیں دی۔تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان احسان اللہ احسان نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں طاہر القادری کے لانگ مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں اور اسے نشانہ نہیں بنائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ لاہور میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے لانگ مارچ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے جبکہ طاہر القادری نے انتخابی اصلاحات کے لیے 14 جنوری کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔