پراسرار طورپرلاہور میں لاپتہ ہونیوالی کینڈین نژاد بھارتی خاتون کا معمہ حل ہوگیا

پراسرار طورپرلاہور میں لاپتہ ہونیوالی کینڈین نژاد بھارتی خاتون کا معمہ حل ...
پراسرار طورپرلاہور میں لاپتہ ہونیوالی کینڈین نژاد بھارتی خاتون کا معمہ حل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں چند ماہ پہلے پراسرارطورپر غائب ہونیوالی کینیڈین نڑاد بھارتی خاتون کو قتل کئے جانے کا انکشاف ہواہے۔پولیس کے مطابق ایک گرفتار ملزم نے بتایاکہ راجوندرکور کوقتل کرکے لاش نہر میں بہا دی تھی،مقتولہ کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی۔نجی چینل کے مطابق25 اگست 2012 کو کینیڈین نڑاد بھارتی خاتون راجوندرکورسوئیٹزرلینڈ سے لاہورآتے ہی پراسرارطور پر غائب ہو گئیں،راجویندر کور ایک سوئس بنک کی ملازمہ اوربھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ سکھ بیر سنگھ بادل کی قریبی عزیزہ تھیں۔ پولیس نے راجویندرکے زیرِاستعمال موبائل فون کے ذریعے ایک ملزم شہزاد حسین کوٹریس کرکے گرفتارکیا،جس نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی شاہد غضنفرسے مل کرراجوندر کور کو ایک ہوٹل میں نشہ آور چائے پلائی اور پھندا دے کر قتل کر دیا ، ملزموں نے لاش خان پور نہرمیں بہا دی،شاہد غضنفر راجویندرکورکاقیمتی سامان اپنے ساتھ جرمنی لے گیا ۔شہزاد کے مطابق شاہد نے مقتولہ سے سوا کروڑ روپے لے رکھے تھے اور وہ رقم واپس لینے کیلئے لاہور آئی تھی۔

مزید :

جرم و انصاف -