روٹی ، روٹی اور روٹی ۔ ۔ ۔ملک کے مختلف شہروں میں آٹا نایاب، قیمت میں اضافہ

روٹی ، روٹی اور روٹی ۔ ۔ ۔ملک کے مختلف شہروں میں آٹا نایاب، قیمت میں اضافہ
روٹی ، روٹی اور روٹی ۔ ۔ ۔ملک کے مختلف شہروں میں آٹا نایاب، قیمت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیاگیاہے اور ملتان میں یو ٹیلٹی سٹورزسے آٹا غائب اور روٹی سات روپے کی ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں آٹا پینتالیس روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔گندم کے نرخوں میں اضافہ کے بعد آٹے کی قیمتوں کو اچانک ’پر ‘لگ گئے اورکراچی میں آٹا پانچ روپے اضافہ کے بعد پینتالیس روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں تینتیس سے بڑھ کر اڑتیس روپے، لاہور میں سینتیس سے بڑھ کر فی کلو قیمت چالیس روپے ہو گئی۔ کوئٹہ میں تین سے چار سے پانچ دن کے درمیان چار بار اضافے کے بعد چالیس روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔ ملتان شہر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر گذشتہ چار روز سے آٹا دستیاب نہیں، چند یوٹیلیٹی سٹورز پر بیس کلو آٹے کا تھیلاچھ سو تیس روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سات سو روپے ہے۔نجی چینل کے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر نرخ کم ہونے کے سبب اور پنجاب حکومت کی جانب سے فلور ملوں کے لئے گندم کا کوٹہ مقرر کرنے پر آٹے کی عدم دستیابی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

مزید :

بزنس -