طاہرالقادری کو لانگ مارچ سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر، ریڈزون سیل کرنے پر کام شروع

طاہرالقادری کو لانگ مارچ سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر، ریڈزون ...
طاہرالقادری کو لانگ مارچ سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر، ریڈزون سیل کرنے پر کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) طاہرالقادری کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد کے ریڈزون کو سیل کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے ۔ سپریم کورٹ میں اسد محمود ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ طاہرالقادری منہاج القرآن کے سربراہ ہیں جس کے ملک بھر میں بہت سے سکول اور طاہرالقادری کے خاصے پیروکار ہیں ۔درخواست کے متن کے مطابق عدالت طاہرالقادری کو غیر قانونی اقدام سے روکا جائے اور اُنہیں اپنے تحفظات دورکرنے کے لیے آئینی طریقہ کار اختیارکرنے اور اسلام آباد کو التحریر سکوائر نہ بنانے کا حکم دے ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور طاہرالقادری کو فریق بنایاگیاہے ۔دوسری طرف وفاقی حکومت نے ریڈزون سیل کرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے اور تمام اہم عمارتوں کو جانیوالے راستے کنٹینر لگاکر سیل کیے جارہے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے ڈی چوک میں کنٹینر رکھے جارہے ہیں جبکہ ڈپلومیٹک انکلیو جانے کیلئے صرف ایک راستہ کھلا ہے جو آخری روز بند کردیاجائے گا۔ واضح رہے کہ طاہرالقادری نے تیرہ جنوری کو لانگ مارچ کا اعلان کررکھاہے جو چودہ جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا اور وہاں دھرناہوگا۔