پنجاب کے سیکیورٹی اداروں نے حکومت کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کی سفارش کردی

پنجاب کے سیکیورٹی اداروں نے حکومت کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کی سفارش کردی
پنجاب کے سیکیورٹی اداروں نے حکومت کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کی سفارش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے سیکیورٹی اداروں نے حکومت کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کی سفارش کردی جبکہ اجلاس میں رائے تقسیم ہونے پر وزیراعلیٰ نے حتمی فیصلہ موخرکردیاتاہم وزیرقانون کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے سے روکدیا۔نجی چینل کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیرصدارت امن وامان اور طاہرالقادری کے لانگ مارچ سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران سیکیورٹی اداروں نے اپنے خدشات بیان کرتے ہوئے لانگ مار چ کو روکنے کی سفارش کی تاہم اجلاس میں شامل سیاستدانوں کا کہناتھاکہ مارچ کو سیاسی طریقے سے ہینڈل کیاجائے جس کے بعد رائے تقسیم ہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ نے حتمی فیصلہ موخر کردیاجو دس جنوری کو ہونیوالے اجلاس میں کیاجائے گاتاہم وزیراعلیٰ نے لانگ مارچ کی وجہ سے وزیرقانون کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے سے روکدیا۔

مزید :

قومی -