شیر نے حملہ کر کے سات سالہ بچی کو زخمی کر دیا

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلیات کے علاقہ باگن میں شیر نے حملہ کرکے سات سالہ بچی کو زخمی کردیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سات سالہ بچی سمیعہ اپنے والدہ کے ساتھ دروازے پر کھیل رہی تھی کہ جنگلی شیر نے بچی پر اچانک حملہ کردیا، چیخ و پکار شروع ہونے پر شیر بھاگ گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اب بچی کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔ شیر کے حملہ کے بعد علاقہ میں شدید خو ف وہراس پھیلا ہوا ہے ۔