اگر لانگ مارچ روکنے کی کوشش کی تو لاکھوں لوگ قابو سے باہرہو جائیں گے:طاہر القادری

اگر لانگ مارچ روکنے کی کوشش کی تو لاکھوں لوگ قابو سے باہرہو جائیں گے:طاہر ...
اگر لانگ مارچ روکنے کی کوشش کی تو لاکھوں لوگ قابو سے باہرہو جائیں گے:طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ اگر ان کو نظر بند کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہوگی۔مجلس وحدت المسلمین کے رہنما امین شہیدی نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی اور لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں کو بلاک اور کارکنوں کو ہراساں کیا جارہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کو واضح احکامات دے دیئے گئے ہیں کہ کسی صورت مارچ کے لئے عوام کو نہ نکلنے دیا جائے۔ ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا کو ان کے مارچ کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے کے لئے خطیر رقم دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چودہ جنوری کا مارچ آئین پاکستان کے مطابق ہے۔ اگر ہمیں روکنے یا نظربند کرنے کی کوشش کی گئی تو لاکھوں کا مجمع میرے قابو سے باہر ہو جائے گا۔ا س موقع پر امین شیہد ی نے کہا ریاست کو آئین کے تحت نہیں چلایا جا رہا۔ ڈاکٹر طاہر اور مجلس وحدت کے نعرے ایک ہیںاورچودہ جنوی کے لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -