سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے انتخابی اصلاحات پر عملدرآمدی رپورٹ طلب کر لی

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے انتخابی اصلاحات پر عملدرآمدی رپورٹ طلب کر لی
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے انتخابی اصلاحات پر عملدرآمدی رپورٹ طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے انتخابی اصلاحات پر ابھی تک عملدرآمد سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو درخواست گزار عابد منٹو ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحا ت کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے عمل نہیں کیا۔ انہوں انتخابی اصلا حات پر عملدرآمد کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن سے عملدرآمد رپورٹ طلب کر کے مقدمے کی سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کردی ۔

مزید :

اسلام آباد -