خسرہ سے مزید 8 بچے جاں بحق، 22 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 227 ہو گئی

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈہرکی اور صالح پٹ میں خسرہ کے باعث پانچ بچے جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی کے علاقے میں بھی تین بچے جاں بحق ہوئے جس کے بعد آج خسرہ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے جبکہ 22 روز میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 227 تک پہنچ گئی ہے۔