گورنر ہاﺅس کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں:احمد محمود

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے گورنر احمد محمود نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام و تحفظ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے او ر عوامی فیصلے کوکھلے دل سے قبول کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست عوام کی ویلفیئر کا نام ہے جو جماعتیں عوام کی فلاح کے لئے کام کرتی ہیں وہ کبھی شکست نہیں کھا سکتیں۔ سیاسی جماعتوں کی کارکردگی گڈ گورننس سے ہی جانچی جاتی ہے۔ وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی سمیت دیگر رہنماﺅں نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ پورے پنجاب کے گورنر ہیں اور کسی کو مایوس نہیں کریںگے۔ گورنر ہاﺅس کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن کو شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔