پاکستان کرپٹ لوگوں کےلئے جنت سے کم نہیں‘ عبد القدیر خان

پاکستان کرپٹ لوگوں کےلئے جنت سے کم نہیں‘ عبد القدیر خان

لاہور(آئی این پی ) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرپٹ لوگوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں جب تک ملک سے کرپشن ،لوٹ مار اور نا انصافی کا خاتمہ نہیں ہوتا ہم کسی بھی صورت آگے نہیں بڑھ سکتے ‘آئین کی حکمرانی ثابت کرنے کےلئے آئین توڑنے والوں کو ہرصورت انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہاکہ قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں جو ملک کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے ملک میں احتساب کا بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرپٹ لوگوں کےلئے کسی جنت سے کم نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اگر ہم نے اس ملک سے لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ، بےر وزگاری اور دیگر مسائل کا خاتمہ کرنا ہے تو پھر کرپٹ لوگوںکو چوکوں میں بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا

عبد القدیر خان

مزید : صفحہ اول