پولو گراونڈ ریفرنس کیس، آصف زرداری کا احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

پولو گراونڈ ریفرنس کیس، آصف زرداری کا احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے این این)سابق صدر آصف علی زرداری کاپولو گراونڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ، (آج)بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے،(کل)بدھ کوعدالت میں پیشی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری(آج) بدھ کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور وہ نو جنوری کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ ان کے خلاف کرپشن کے پانچ ریفرینس دائر ہیں جن میں اے آر وائے گولڈ، کوٹیکنکا، ارسس ٹریکٹر، ایس جی ایس اور پولو گراونڈ ریفرینس شامل ہیں۔ پولو گراونڈ ریفرینس میں گزشتہ سماعتوں کے دوران آصف علی زرداری کے وکلا کی جانب سے جواز پیش کیا جاتا رہا کہ ان کے موکل کو پاکستان میں سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں اور ان کیلئے مناسب سیکیورٹی کا بندوبست نہیں کیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پولو گراونڈ ریفرینس کیس میں فرد جرم عائد ہونا ہے۔ عدالت نے نو جنوری کو آصف علی زرداری کو طلب کر رکھا ہے۔

پولو گراونڈ ریفرنس کیس

مزید : صفحہ اول