سعودی وزیر خارجہ کی آمدمشرف کےلئے مفید ثابت ہو گی،قانونی ماہرےن

سعودی وزیر خارجہ کی آمدمشرف کےلئے مفید ثابت ہو گی،قانونی ماہرےن

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) ملک کے قانونی ماہرین نے کہا کہ سابق صدر کو سزا ملتی نظر نہیں آرہی ہے۔امریکہ اور سعودی عرب پرویز مشرف کا ساتھ ضرور دیں گے۔سعودی وزیر خارجہ کی آمد پر ویز مشرف کےلئے مفید ثابت ہو گی۔سابق نائب صدر پنجاب بار کونسل اسلم سندھو نے کہا کہ پرویز مشرف کا معاملہ چھیڑ کر وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔پرویز مشرف کو سزا ملتی نظر نہیں آرہی ہے،سابق صدر کی حمایت کے لئے اس کے قریبی ساتھی ضرور میدان میں آئیں گے۔سابق صدر لاہور ہائیکورٹ با ر اصغر علی گل نے کہاکہ فیصلہ کن وقت پر سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کسی خاص مقصد کے تحت لگتی ہے۔جس کا مستقبل میں پرویز مشرف کو فائدہ پہنچے گا،امریکہ اور سعودی عرب پرویز مشرف کی حمایت میں میدان میں آسکتے ہیںکیونکہ دونوں ممالک کے ساتھ پرویز مشرف کے تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں۔

قانونی ماہرےن

مزید : صفحہ آخر