محکمہ لائیو سٹاک کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے پر حکم امتناعی

محکمہ لائیو سٹاک کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے پر حکم امتناعی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہزادہ مظہر نے محکمہ لائیو سٹاک کوڈیری ڈیویلپمنٹ لیبارٹریزکے کنٹریکٹ ملازمین کو نکالنے سے روک دیا ہے۔ فاضل جج نے ملازمین کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار ملازمین کے وکیل نے بتایا کہ صوبے بھر کے 19 اضلاع میں محکمہ لائیو سٹاک نے ڈیری ڈیویلپمنٹ لیبارٹریز کیلئے کلاس فور کے ملازمین کو تین سال قبل کنٹریکٹ پر بھرتی کیا ، ادارے نے سیاسی وابستگیاں نہ رکھنے پران ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی بجائے ان کو ملازمت سے برطرف کردیااور من پسند افرادکوانہی عہدوں پر بھرتی کر دیا جو بنیادی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔جس پر عدالت نے 29محکمہ لائیو سٹاک کوڈیری ڈیویلپمنٹ لیبارٹریز کے کنٹریکٹ ملازمین کو نکالنے سے روکتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

کنٹریکٹ ملازمین

مزید : صفحہ آخر