مشرف کو تا حیات نا اہل قرار دینے اورمراعات واپس لینے کے لیے درخواست دائر

مشرف کو تا حیات نا اہل قرار دینے اورمراعات واپس لینے کے لیے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق صدر پاکستان جنرل ( ر) پرویز مشرف کو تا حیات نا اہل قرار دینے اور انہیں دی جانے والی مراعات واپس لینے ان کی سیاسی پارٹی کی رکنیت معطل کرنے اور الیکشن کمشن کو پرویز مشرف کی قانونی حیثیت کے حوالے سے جامع واضح رپورٹ پیش کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے روبرو درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ درخواست میں فیڈریشن پاکستان ،چیئر مین الیکشن کمشن پنجاب ، الیکشن کمشن پاکستان ، چیئر مین پریس کونسل ، پرویز مشرف ، ڈاکٹر طاہر القادری ، ایم کیو ایم کے الطاف حسین ، سابق وزیر قانون سینٹر بابر اعوان کو فریق بنایا گیا ہے۔ یہ درخواست آفاق احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف آئین کے دفعہ 62,63پر پور ا نہیں اترتا پرویز مشرف کی سیاسی پارٹی قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے اس لیے اسے تا حیات نا اہل قرار دیا جائے ، جبکہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے پاس برطانیہ ، کینڈا اور پاکستان کی شہریت حاصل ہے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیانات انسانی حقوق و ملک پاکستان کے اعلیٰ مقدس اداروں عدلیہ ، فوج ، کے بابت پریس کے پرنٹ میڈیا و الیکٹرانک میڈیا میں شائع و جاری ہونا غیر قانونی و نا انصافی ہے اس لیے ان کے بیانات کو ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے پر پانبدی عائد کی جائے ۔ اور عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے ۔

مزید :

صفحہ آخر -