جمہوریت کی بقاء، اداروں میں شفافیت کیلئے آزاد میڈیا ناگزیر ہے ،شیریں مزاری

جمہوریت کی بقاء، اداروں میں شفافیت کیلئے آزاد میڈیا ناگزیر ہے ،شیریں مزاری

اسلام آباد (اے این این) تحرےک انصاف کی مرکزی سےکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شےرےں مزاری نے مرکزی مےڈےا سےل اور پارٹی کے شعبہ اطلاعات سے وابستہ رہنماﺅں کے ہمراہ نےشنل پرےس کلب اسلام آباد کے دورے کے موقع پر صدر شہرےار خان اور ان کے ساتھےوں سے ملاقات کی اور پرےس کلب کی نو منتخب قےادت کو انتخابات مےں کامےابی پر مبارکباد پےش کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تحرےک انصاف ملک مےں آزاد غےر جانبدار اور فعال مےڈےا پر ےقےن رکھتی ہے اور صحافےوں کی فلاح و بہبودکےلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی مکمل حماےت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقننہ اور عدلےہ کے ساتھ ساتھ پاکستان مےں مےڈےا بھی مضبوطی کی جانب گامزن ہے اور جمہورےت کی بقاءاور ضمانت کےلئے بھرپور کردار ادا کرتا نظر آتا ہے تاہم بد قسمتی سے ملک کے اندرونی حالات اور بگڑتی ہوئی معیشت نے دےگر شعبوں کے ساتھ شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کو معاشی اور جانی خطرات مےں مبتلا کےا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک مےں جمہورےت اور جمہوری اداروں کی بقاءاور شفافےت ےقےنی بنانے کےلئے آزاد اور فعال مےڈےا ناگزےر ہے اور صحافےوں کی فلاح وبہبود ےقےنی بنائے بغےر ملک مےں موثر صحافت کا فروغ دشوار ہے چنانچہ حکومت کو دےگر معاملات کی طرح اس پر بھی بھرپور توجہ دےنی چاہےے اور صحافےوں کے تحفظ اور بہبود کےلئے اقدامات اٹھانے چاہےے۔ نےشنل پرےس کلب کے نو منتخب صدر شہرےار خان، سےکرٹری طارق چوہدری، نائب صدر عبدالرزق سےال ،خزانچی وقار ستی اور گورننگ باڈی کے اراکےن سمےت پوری قےادت کو کامےابی پر مبارکباد پےش کی۔

شیریں مزاری

مزید : صفحہ آخر