مالاکنڈ‘ ہزارہ‘ پشاور اورکوہاٹ ڈویژن میںبارش اور برفباری کا امکان

مالاکنڈ‘ ہزارہ‘ پشاور اورکوہاٹ ڈویژن میںبارش اور برفباری کا امکان

لاہور (وقائع نگار) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ‘ ہزارہ‘ پشاور اورکوہاٹ ڈویژنوں میں مختلف مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے‘گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا‘محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 09‘ کالام منفی 08 اورمالم جبہ میں منفی 07ڈگری سینٹی ریکارڈ کیاگیا‘ جبکہ پشاور میں کم سے کم 0اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد رہا۔

موسم

مزید : صفحہ آخر