وفاقی دارالحکومت سے تین مشتبہ افراد گرفتار، تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل

وفاقی دارالحکومت سے تین مشتبہ افراد گرفتار، تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر ...

اسلام آباد(اے این این )وفاقی دارالحکومت سے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ،ان افراد کو سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا جبکہ ایس ایس پی اسلام آ باد محمد رضو ان نے تما م پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ چیکنگ کو مزید مو ثر بنا ئیں جر ائم پیشہ عنا صر پر کڑ ی نظر رکھیں۔ تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کر یک ڈاﺅ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ مشکو ک ومشتبہ افراد کی کڑ ی نگر انی کر یں ۔ان ہد ا یا ت کی روشنی میں وفا قی پولیس نے سپیشل چیکنگ کے دوران 27موٹر سائیکلز،تین گاڑیوں بغیر کا غذات قبضہ میںلیں ۔08گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے۔ دوران سر چ آ پر یشن03مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ۔جبکہ 10بھکا ر یو ں کے خلا ف کا ر روائی عمل میںلا ئی گئی ، تفصیل کے مطا بق ایس ایس پی اسلام آباد نے تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کار،موٹر سائیکل چوری اور دوسری وارداتوں میں ملوث ملزمان پر کڑی نظر رکھیں ۔

 تین مشتبہ افراد

مزید : صفحہ آخر