روزنامہ پاکستان کے سینئر کارکن عبدالرحمن ناصر انتقال کر گئے

روزنامہ پاکستان کے سینئر کارکن عبدالرحمن ناصر انتقال کر گئے

لاہور(نیوز ڈیسک) روزنامہ پاکستان کے سینئر کارکن عبدالرحمن ناصر گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ قاضی پارک شاہدرہ میں ان کی رہائشگاہ کے قریب مسجد کے سامنے ادا کی گئی نماز جنازہ میں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی،جوائنٹ ایڈیٹر نعیم مصطفی،ڈپٹی ایڈیٹر میاںاشفاق انجم،سی این ای عباس تبسم،ایڈمنسٹریٹر جمیل قیصر،جی ایم فنانس محمد ارشد،نذیر انور، پروڈکشن مینجر غلام سرور، انچارج کمپیوٹر شکیل احمد، محمد فاروق،عمران نواز،مقیم چودھری، محمد بشیر احمد،عمران اشرف باجوہ، جاوید اشرف، اعجاز احمد جٹ، انعام الحسن کاشمیری، عرفان الٰہی، عامر بھٹی ، امجد حسین، امجد اقبال، محمد عاطف، محمد کاشف سمیت ادارے کے بیشتر کارکنوں اور مختلف اخبارات کے کارکنوں اور مرحوم کے دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کی میت کو نماز جنازہ کے بعد آبائی شہر کوہاٹ میں سپرد خاک کر دیا گیامرحوم نے پسماندگان میںبیوہ، ایک بیٹا اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ روزنامہ پاکستان کے تمام کارکن لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیںکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اورلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے(آمین)

مزید : صفحہ آخر