کیمیائی ہتھیاروں کی پہلی کھیپ شام سے روانہ

کیمیائی ہتھیاروں کی پہلی کھیپ شام سے روانہ
کیمیائی ہتھیاروں کی پہلی کھیپ شام سے روانہ

  

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی پہلی کھیپ کو ڈنمارک کے ایک بحری جہاز کے ذریعے ملک سے روانہ کر دیا گیا ہے۔ شام کی شمالی بندر گاہ سے کیمیائی ہتھیاروں سے لدا بحری جہاز روسی اور چینی جنگی بحری جہازوں کی نگرانی میں روانہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کی مدد سے طے پانے والے معاہدے کے تحت شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے خطرناک ترین اجزا کو تلف کرنا پہلا مرحلہ ہے۔بی بی سی کے مطابق اس سے پہلے شامی حکام کیمیائی مواد کو لٹاکیہ کے مقام پر پہنچانے میں ناکام ہوگئے تھے جس کی وجہ سے گذشتہ منصوبہ کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔

اس خطرناک ساز و سامان کو اٹلی لے جایا جائے گا جہاں سے اس امریکی بحریہ کے جہاز پر لاد کر بین الاقوامی سمندر بھیجا جائے گا۔ اس جہاز پر اس مقصد کے لیے ایک مخصوص ٹائی ٹینیئم ٹینک نصب کیا گیا ہے۔

اس تمام کام کو اقوام متحدہ اور انسدادِ کیمیائی ہتھیاروں کی عالمی تنظیم ’آئرگنائزیشن فار دی پروہبیشن آف کیمیکل ویپنز‘ (او پی سی ڈبلیو) مل کر مکمل کر رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی