مشرف جنوری کے آخر تک پاکستان چھوڑ دیں گے: امریکی اخبار

مشرف جنوری کے آخر تک پاکستان چھوڑ دیں گے: امریکی اخبار
مشرف جنوری کے آخر تک پاکستان چھوڑ دیں گے: امریکی اخبار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف جنوری کے آخر تک پاکستان چھوڑ دیں گےاور انہیں برطانیہ میں علاج کیلئے لے جایا جائے گا، اس مقصد کے لئے ڈاکٹرز سے وقت بھی لیا جا رہا ہے۔ امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق پرویز مشرف کے ڈاکٹرز علاج کیلئے برطانوی ڈاکٹروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ علاج معالجے کیلئے سابق صدر جنوری کے آخر تک پاکستان چھوڑ دیں گے ، امریکی   اخبار کا کہنا ہےکہ سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف نے حکومت سے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سب کیلئے بہتر ہے کہ پرویز مشرف بیرون ملک چلے جائیں.

مزید : قومی /Headlines