بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں: الیکشن کمیشن، انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں ہونے چاہئیں: سپریم کورٹ

بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں: الیکشن کمیشن، انتخابات غیر معینہ مدت تک ...
بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں: الیکشن کمیشن، انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں ہونے چاہئیں: سپریم کورٹ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت تک تاخیر کا شکار نہیں ہونے چاہئیں ، حکومت سندھ کی استدعا پر سند ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہیں۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ سندھ اور لاہور میں نئی حلقہ بندیاں کی گئیں تو شیڈول کے مطابق الیکشن نہیں ہو سکے گا جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے بھی تین ہفتے درکار ہیں، اس صورتحال میں سندھ میں 23 فروری جبکہ پنجاب میں 13 مارچ کو بلدیاتی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی انتخابات ضرور ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل نہیں کیا گیا تاہم حکومت سندھ کی استدعا پرسندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور کر لی گئیں جن کی سماعت 27 جنوری کو ہو گی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں