کلب روڈ پر بس الٹ جانے سے 2 مسافر جاں بحق، 15 زخمی

کلب روڈ پر بس الٹ جانے سے 2 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
 کلب روڈ پر بس الٹ جانے سے 2 مسافر جاں بحق، 15 زخمی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کلب روڈ کے سامنے تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ جانے سے 2 مسافر جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے جنہیں پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بارش کے باعث بس سلپ ہو کر الٹ گئی اور کھمبے سے ٹکرانے کے بعد سڑک کے دوسری جانب جا گری جس سے 2مسافر جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے جن میں سے 6 مسافروں کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سر اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔

مزید : اسلام آباد