پنجاب حکومت کا بسنت منانے کیلئے قانونی سازی کا فیصلہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور منظور شدہ ڈور استعمال نہ کرنے والوں کو 10 سال قید کی سزا کی تجویز دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قانون میں ڈور کی اقسام اور اس پر لگنے والے مانجھے کی باقاعدہ تیاری اور اس میں کیمیکل کی مقدار کو بھی پی سی ایس آئی آر سے منظور کرایا جائے گا جبکہ منظور شدہ ڈور استعمال نہ کرنے اور اسے تیار کرنے والے کو 10 سال یا عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ نئے قانون میں اس زخمی شخص کے زخم کے مطابق دفعہ لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔