اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزیر خزانہ وزارتوں کے سیکرٹریز پر بس پڑے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزیر خزانہ وزارتوں کے سیکرٹریز پر بس پڑے
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزیر خزانہ وزارتوں کے سیکرٹریز پر بس پڑے
کیپشن: Ishaq Dar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میڈیا میں مختلف وزارتوں کی خبروں میں سردمہری کی انتہاءہو چکی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہر خبر کی وضاحت میری ذمہ داری ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں کے خلاف خبریں چلتی ہیں اور کوئی نوٹس نہیں لیتا، اگر کسی وزارت کی غلطی ہے تو تسلیم کرے یا پھر فوری تردید کرے، تمام وزارتوں کے سیکرٹریز خبروں پر وضاحت دینے کے ذمہ دار ہیں اور 24 گھنٹے میں خبروں کی وضاحت یا جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزیر کی منظوری کے بغیر ای سی سی میں کوئی بھی سمری زیر بحث نہیں آئے گی۔

مزید :

اسلام آباد -