قنتاس کو دنیا کی محفوظ ترین ائیر لائن کا اعزاز مل گیا

قنتاس کو دنیا کی محفوظ ترین ائیر لائن کا اعزاز مل گیا
قنتاس کو دنیا کی محفوظ ترین ائیر لائن کا اعزاز مل گیا

  

سڈنی (نیوز ڈیسک) فضائی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرنے والے بین الاقوامی ادارے Aireline Ratings نے گزشتہ روز جاری کی گئی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں آسٹریلیا کی قنتاس (Qantas) ائیرلائن کو دنیا کی محفوظ ترین ائیرلائن قرار دے دیا ہے۔

اس رپورٹ میں مختلف عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا کی 449 ائیرلائنوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔ قنتاس کو ہوا بازی کے متعدد شعبوں میں اول درجے کی ائیرلائن قرار دیا گیا ہے اور اس کی 94 سالہ جیٹ تاریخ کے دوران ایک بھی ہلاکت شامل نہیں ہے۔ اس کمپنی کو سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے ذریعے دوران پرواز انجنوں کی نگرانی کیلئے بھی اول درجہ دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دوران پرواز نگرانی کا عمل اس لحاظ سے بھی قنتاس کو ممتاز کرتا ہے کہ اس کی بدولت سنگین مسائل پیدا ہونے سے پہلے ہی حفاظتی اقدامات کر لئے جاتے ہیں۔

شرابی مسافر نے قطر ایئر ویز کے جہاز کو "چکرا "دیامزید جاننے کیلئے کلک کریں

اس ائیرلائن کو ایویانکس سسٹم متعارف کروانے کی وجہ سے بھی سراہا گیا ہے جس کے ذریعے پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان براہ راست ڈیٹا لنک کے ذریعے کمیونیکیشن کی جا سکتی ہے۔ جہاز اور عملے کی کارکردگی جانچنے کیلئے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈز کا نظام بھی اسی ائیرلائن نے متعارف کروایا۔ ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل دیگر ائیر لائنیں ائیر نیوزی لینڈ، کیتھے پیسفک، برٹش ائیرویز، ایمریٹس، اتحاد ائیرویز، EVAائیر، فن ائیر، لفتھینزا اور سنگاپور ائیر لائنز ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -