لوئراوکزئی ایجنسی کے علاقے میں دھماکہ ، چارسیکیورٹی اہلکار شہید
ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک) لوئراورکزئی کے علاقے میں بم دھماکے سے چار سیکیورٹی اہلکار شہید اور دوزخمی ہوگئے جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ٹل منتقل کردیاگیاہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق شپک کے علاقے میں نامعلوم شدت پسندوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کررکھاتھا جس کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پہنچنے پر ریموٹ کنٹرول سے اُڑادیاگیا۔
بتایاگیاہے کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے ۔