معمولی حادثے نے نوجوان کی زندگی میں اندھیرا کر دیا

معمولی حادثے نے نوجوان کی زندگی میں اندھیرا کر دیا
معمولی حادثے نے نوجوان کی زندگی میں اندھیرا کر دیا

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) دنیا میں بڑے بڑے حادثات رونما ہو جاتے ہیں لیکن کچھ حادثات بہت مشکوک اور سمجھ میں نہ آنے والے ہوتے ہیں۔ بھارتی ریاست راجھستان کے شہر بانسوارہ میں 29 سالہ نوجوان اجے کے ساتھ بھی ایک ایسا ہی حادثہ پیش آیا ہے جس کے بارے میں ڈاکٹر بھی حیران ہیں۔

قنتاس کو دنیا کی محفوظ ترین ائیر لائن کا اعزاز مل گیا ،جاننے کیلئے کلک کریں

شاہ کوہلی نامی شخص نے بتایا کہ وہ ایک زیر تعمیر عمارت کے پاس سے گزر رہے تھے کہ اندر سے کسی کے بری طرح کراہنے کی آواز آئی۔ جب عمارت کے اندر پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک نوجوان کے جسم میں پیچھے کی طرف سے لوہے کا سریا گھسا ہوا تھا اور وہ درد سے تڑپ رہا تھا۔ جب کچھ کوشش کے باوجود سریا نہ نکل سکا تو اجے نامی نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سخت کوشش کے بعد اسے نکال لیا۔

اجے کا کہنا ہے کہ وہ ایک دوست کے ساتھ شراب نوشی کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں اسے رفع حاجت کی شدید ضرورت محسوس ہوئی تو قریبی زیر تعمیر عمارت میں داخل ہو گیا لیکن بدقسمتی سے اس کا پاﺅں پھسلا اور وہ ایک سریے پر گرا جو اس کے جسم میں گھس گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ وضاحت سمجھ میں آنے والی نہیں لیکن انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -