اگر آپ کے گھر میں بھی بچے بے حد زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں، ماہرین نے خبردار کردیا

اگر آپ کے گھر میں بھی بچے بے حد زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو یہ ...
اگر آپ کے گھر میں بھی بچے بے حد زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں، ماہرین نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کے دور میں سوشل میڈیا انسانی زندگی کا لازمی جزو بن کر رہ گیا ہے، بالخصوص نوجوان نسل نشے کی لت کی طرح سوشل میڈیا کے خبط میں مبتلا ہو چکی ہے۔ ایک برطانوی فلاحی تنظیم نے متنبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا نئی نسل کو مایوسی اور افسردگی کی دلدل میں دھکیل رہا ہے اور ان میں خودپسندی کا فقدان پیدا کر رہا ہے۔ فلاحی تنظیم چائلڈ لائن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے افسردہ لوگوں کی نسل پیدا کر دی ہے۔ اس سے قبل کسی بھی نوجوان نسل میں اتنی افسردگی اور مایوسی نہیں پائی جاتی تھی۔ فلاحی تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ 1986ءمیں برطانیہ میں بچوں کا سب سے بڑا مسئلہ جنسی تشدد اور دیگر فیملی مسائل تھے مگر آج کے بچوں کو غمزدگی، مایوسی اور خوداعتمادی کے فقدان جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ اس مایوسی کے باعث نوجوان نسل میں اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کی شرح میں بھی بہت زیادہ حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: مارک زکربرگ فیس بک بنانے کے بعد 2016ءمیں ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایسا طوفان لانے جارہے ہیں کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، واضح اعلان کردیا
آج کے بچوں کو اپنے آن لائن تشخص کی بہت زیادہ فکر ہوتی ہے، وہ سوشل میڈیا پر دوست اکٹھے کرتے ہیں اور معروف شخصیات کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب انہیں سوشل میڈیا پر اتنی پذیرائی نہیں ملتی جتنی کی وہ توقع کر رہے ہوتے ہیں تو وہ مایوس ہو جاتے ہیں۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ 1986ءکے سال میں این ایس پی سی سی نے لوگوں کی کونسلنگ کے صرف 23ہزار 530سیشن کیے تھے جن میں انہیں مایوسی اور افسردگی سے نجات کے لیے تھراپی مشورے فراہم کیے گئے مگر 2014-15ءمیں ان سیشنز کی تعداد بڑھ کر 2لاکھ 86ہزار812ہو چکی ہے، ان میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔ اس سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سوشل میڈیا سے نوجوان نسل کی زندگیاں کس طرح برباد ہو رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -