ملکہ حسن کہلانے والی یہ حسینہ دراصل کون ہے؟ پولیس نے کارروائی کی تو ایسی شرمناک حقیقت سامنے آگئی کہ گرفتار کرنا پڑگیا

ملکہ حسن کہلانے والی یہ حسینہ دراصل کون ہے؟ پولیس نے کارروائی کی تو ایسی ...
ملکہ حسن کہلانے والی یہ حسینہ دراصل کون ہے؟ پولیس نے کارروائی کی تو ایسی شرمناک حقیقت سامنے آگئی کہ گرفتار کرنا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک نوسر باز دوشیزہ کو ملک کی مشہور ترین حسینہ اور مقابلہ حسن کی فاتحہ کا روپ دھار کر امیر کبیر مردوں کو پھانسنے کی کوشش مہنگی پڑگئی اور ڈھیروں دولت ہاتھ آنے کی بجائے جیل کی ہوا کھانی پڑگئی۔
نیوز سائٹ سی سی ٹی وی کے مطابق شین زین صوبے کی پولیس نے ایک جسم فروش دوشیزہ اور اس کے گینگ کے خلاف چھاپہ مار کر متعدد خواتین کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے چینی سوشل میڈیا پر ملک کی مشہور ترین حسیناﺅں کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنارکھے تھے۔ یہ اکاﺅنٹ زیادہ تر ویب سائٹ وائبو اور وی چیٹ پر موجود تھے جہاں ان خواتین نے معروف اداکاراﺅں اور ماڈلز سے ملتی جلتی تصاویر لگارکھی تھیں اور ’اپنے متعلق متعدد بڑے اخباروں میں شائع ہونے والی خبریں اور مضامین‘ بھی آویزاں کررکھے تھے، جو کہ تمام جعلی ثابت ہوئے۔

مزید پڑھیں: خاتون ڈرائیور کی شہری کی گاڑی کو ایسی ٹکر کہ آدمی غصے میں آنے کی بجائے خوشی سے نہال ہوگیا کیونکہ۔۔۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ سب خواتین جسم فروشی کا کاروبار کرتی تھیں اور ان میں سے اکثر نے جنوبی کوریا جاکر پلاسٹک سرجری کے ذریعے مشہور ماڈلز اور اداکاراﺅں جیسی شکل بھی بنوارکھی تھی۔ یہ اپنے ویب پروفائلز کے ذریعے امیر لوگوں کو پھانستی تھیں اور انہیں ملک کی مقبول اور مشہور ترین شوبز شخصیات ہونے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹور رہی تھیں۔
پولیس کے مطابق ان میں سے سب سے بڑی فراڈی خاتون نے لاس ویگاس مقابلہ حسن جیتنے والی چینی حسینہ کیاﺅ شینگ ژی کا روپ دھار رکھا تھا۔ اس نے بھی پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنی شکل تبدیل کروائی تھی اور متعدد گاہکوں کے سامنے خود کو ملکہ حسن کے طور پر پیش کر چکی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -