موبائل فون پر ،'سگنل بار 'کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر د ے گا

موبائل فون پر ،'سگنل بار 'کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ...
موبائل فون پر ،'سگنل بار 'کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر د ے گا

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) آپ کو شائد یہ جان کر شدید حیرت ہو کہ موبائل فون کی سکرین پر موجود سگنل بارز ہمیشہ درست انداز میں میسر سگنلز کی نشاندہی نہیں کررہیں ہوتی۔ سگنل بوسٹر کمپنی ’نیکسٹویٹی‘ کے منیجر ’سٹیووان‘ نے حال ہی میں ’ڈیجیٹل ٹرینڈز‘ نامی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیشتر موبائل فونز پر ’بارز‘ 15 منٹ تک کی تاخیر سے نظر آرہی ہوتی ہیں لہذا اگر آپ انہیں دیکھ کر اپنا موبائل ہلا ہلا کر سگنل حاصل کرنے کی کوشش کرہے ہوں تو عین ممکن ہے کہ آپ بس اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:دنیا کی تیز ترین ٹرین نے ایک ہی ہفتے میں دوسری بار اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

مختلف موبائل کمپنیاں سگنل بارز کیلئے علیحدہ علیحدہ سٹینڈرڈ استعمال کرتی ہیں جو کہ ایک دوسرے سے بے حد مختلف ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آئی فون پر بارز کے پیچھے کافی پیچیدہ منطق استعمال کی جاتی ہے۔یہ ظاہر کرتی ہیں کہ سگنل کی کوالٹی کیسی ہے، ٹرانسمیٹر سے فاصلہ کتنا ہے اور نیٹ ورک پر رش کتنا ہے۔ دوسری جانب بیشتر دیگر موبائل کمپنیاں صرف یہ مانیٹر کررہی ہوتی ہیں کہ نیٹ ورک پر رش کتنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر آپ ایک ہی نیٹ ورک کی سم ڈال کر ایپل اور سام سنگ کے موبائلوں کو ساتھ ساتھ ایک ہی جگہ پر رکھیں تب بھی عین ممکن ہے کہ دونوں پرنظر آنے والی سگنل بارز کی تعداد مختلف ہو۔ ’سٹیووان‘ کے مطابق اس وجہ سے اس بات کا اندازہ لگانا بے حد مشکل ہے کہ آپ کے موبائل فون پر خراب سگنل کی وجہ کیا ہے؟

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...