ماہ نور نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، زیارات میں مصروف

ماہ نور نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، زیارات میں مصروف
ماہ نور نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، زیارات میں مصروف

  


لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہ نور نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے، ماہ نور چند روز پہلے اپنی والدہ کے ہمراہ حجاز مقدس گئی تھیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز عمرہ کیا اور اب وہ مختلف شہروں میں مقدس مقامات کی زیارات میں مصروف ہیں۔ اس بارے میں ماہ نور نے بتایا کہ میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں جس نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔ ایک سال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ میں مقدس مقامات کی زیارات کے بعد چند روز تک وطن واپس پہنچ جاﺅں گی لیکن ثقافتی سرگرمیاں ایک ہفتے بعد شروع کروں گی۔

مزید : تفریح


loading...