بس کے حادثے میں 26 زائرین جاں بحق، 28 زخمی

بس کے حادثے میں 26 زائرین جاں بحق، 28 زخمی
بس کے حادثے میں 26 زائرین جاں بحق، 28 زخمی

  


تہران (آئی این پی) ایران میں بس کے حادثے میں 26شیعہ زائرین جاں بحق اور 28زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا ایران میں ہونے والے ایک بس حادثے میں26شیعہ زائرین ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ افراد اربعین یعنی امام حسینؓ کا چہلم منانے کے لیے عراق جا رہے تھے کہ بس کی بریک فیل ہونے سے وہ الٹ گئی۔ اندازہ ہے کہ اربعین کے موقع پر کوئی ڈھائی ملین ایرانی شہری عراقی شہر کربلا کا رخ کریں گے۔ ایران میں گزشتہ برسوں کے دوران اوسط ہر سال28 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے تھے۔ تاہم اب سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے بعد ان میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...