آدمی پارکنگ لاٹ میں اپنی گاڑی پارک کرکے بھول گیا، 6ماہ مسلسل تلاش کے بعد بالآخر کہاں سے اور کیسے ملی؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

آدمی پارکنگ لاٹ میں اپنی گاڑی پارک کرکے بھول گیا، 6ماہ مسلسل تلاش کے بعد ...
آدمی پارکنگ لاٹ میں اپنی گاڑی پارک کرکے بھول گیا، 6ماہ مسلسل تلاش کے بعد بالآخر کہاں سے اور کیسے ملی؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی چیز رکھ کر بھول جانے والے تو بہت ہوں گے لیکن سکاٹ لینڈ کے اس شخص جیسا بھلکڑ آپ نے کبھی نہ دیکھا ہو گا جو اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی ایک جگہ پارک کرکے یہ بھول گیا کہ اس نے کہاں پارک کی تھی جو بعدازاں 6ماہ کی تلاش کے بعد اسے ملی۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کے مطابق اس شخص نے مانچسٹر میں ایک 6منزل پارکنگ بلڈنگ میں اپنی گاڑی کھڑی کی اور کام سے چلا گیا۔ جب واپس آیا تو بھول گیا کہ گاڑی کہاں کھڑی کی تھی۔ کچھ عرصہ وہ گاڑی تلاش کرتا رہا لیکن پھر اس نے اس کی چوری کی رپورٹ درج کروا دی۔ 6ماہ بعد پولیس اہلکاروں نے اسی پارکنگ بلڈنگ میں ایک لاوارث بی ایم ڈبلیو گاڑی دیکھی۔ انہوں نے ریکارڈ چیک کیا اور اس کے مالک کو فون کرکے بلا لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی 6ماہ بعد بھی اسی جگہ کھڑی تھی جہاں وہ اسے پارک کرکے گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -