”میری ریٹائرمنٹ کا انحصار ٹیم اور کرکٹ بورڈ کی چاہت پر ہے“

”میری ریٹائرمنٹ کا انحصار ٹیم اور کرکٹ بورڈ کی چاہت پر ہے“
”میری ریٹائرمنٹ کا انحصار ٹیم اور کرکٹ بورڈ کی چاہت پر ہے“

  


سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سب سے بہترین ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ اس بات پر منحصر ہے کہ ٹیم اور کرکٹ بورڈ ان سے کیا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”میرا جسم اس وقت میرا بھرپور ساتھ دے رہا ہے اور میری ریٹائرمنٹ کا انحصار ٹیم اور کرکٹ بورڈ کی چاہت پر ہے۔“

سڈنی ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کو 220 رنز سے شکست، آسٹریلیا نے پاکستان کو مسلسل چوتھی بار وائٹ واش کر دیا

تفصیلات کے مطابق یونس خان نے کہا کہ ”یہ سب ٹیم پر منحصر ہے، میں اچانک سرپرائز نہیں دینا چاہتا کہ میں آﺅں اور کہوں کہ میں جا رہا ہوں یا پھر کہوں کہ اگلے پانچ سال مزید کھیلوں گا۔یہ سب میری ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ مجھ سے کیا چاہتی ہے اور یہی میری لئے سب سے بڑی بات ہے۔ میں 10,000 رنز مکمل کرنے کے بہت نزدیک ہوں اور یہ کسی بھی پاکستانی کیلئے بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ اگر آپ اس فہرست پر نظر ڈالیں تو آپ کو کوئی بھی پاکستانی نظر نہیں آئے گا جو اس میں شامل ہو۔ تو یہ سب میری ٹیم اور کرکٹ بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ مجھ سے کیا چاہتے ہیں۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ ”میں اپنی ٹیم اور کرکٹ بورڈ کیساتھ رابطے میں رہوں گا اور جیسے یہ مجھے بتائیں گے کہ انہیں مجھ سے کیا چاہئے اور کس طرح کی انرجی چاہئے ، اس کے بعد میں فیصلہ کروں گا کہ کتنی دیر تک کھیلنا ہے ۔ اس وقت میرا جسم میرا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔“

وائٹ واش شکست،پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن سے بھی محروم

پاکستان کا سب سے بہترین ٹیسٹ کرکٹر ہونے سے متعلق معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ”میرا نہیں خیال کہ میں پاکستان کا سب سے بہترین کھلاڑی ہوں۔ اس فہرست میں جاوید میانداد، ظہیر عباس اور انضمام الحق سمیت بہت سے دیگر نام ہیں۔

مجھے یہ محسوس نہیں ہوتا کہ میں پاکستان کا اب تک کا سب سے بہترین کھلاڑی ہوں لیکن میں اپنے لوگوں، ناقدین اور مداحوں کو یہ باور کرانا چاہتا ہوں کہ میں نے ہمیشہ اپنی ٹیم اور ملک کیلئے کرکٹ کھیلی ہے اور یہ میرے لئے زیادہ اہم ہے۔ جب میں میدان چھوڑوں اور ریٹائرمنٹ لوں، تو میری خواہش ہے کہ یہ سب مجھے ایک فائٹر کے طور پر یاد رکھیں جو اپنے ملک اور ٹیم کے ساتھیوں کیلئے لڑتا رہا۔“

مزید : کھیل


loading...