اگر آپ کا بہن بھائیوں میں سے یہ نمبر ہے تو پھر آپ کیلئے یہ جیون ساتھی موزوں ترین ہے، سائنسدانوں نے ایسی بات بتادی کہ سن کر آپ بھی یہ کام کریں گے

اگر آپ کا بہن بھائیوں میں سے یہ نمبر ہے تو پھر آپ کیلئے یہ جیون ساتھی موزوں ...
اگر آپ کا بہن بھائیوں میں سے یہ نمبر ہے تو پھر آپ کیلئے یہ جیون ساتھی موزوں ترین ہے، سائنسدانوں نے ایسی بات بتادی کہ سن کر آپ بھی یہ کام کریں گے

  


لندن (نیوز ڈیسک) موزوں شریک حیات کی تلاش کوئی آسان کام نہیں ہے۔ خاندانی پس منظر سے لے کر تعلیم، شکل و صورت اور ذہنی ہم آہنگی جیسے عوامل کی جانچ پڑتال تقریباً ناممکن چیلنج ہے، لیکن مشہور ماہر نفسیات کیون لیمن نے ایک آسان ترکیب ضرور بتادی ہے جو موزوں شریک حیات کی تلاش میں بڑی حد تک مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق کیون لیمن نے ایک نئی کتاب ”دی نیوبرتھ آرڈر بک“ تحریر کی ہے، جس میں یہ نظریہ پیش کیا گیاہے کہ بہن بھائیوں میں آپ کا نمبر آپ کی ازدواجی زندگی کے استحکام اور شریک حیات کے انتخاب کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس تحقیق کی بنیاد پر ایک سادہ فارمولا وضع کیا گیا ہے جوموزوں شریک حیات کی تلاش کے لئے نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

اگر آپ کاجیون ساتھی اس مہینے میں پیدا ہوا ہے تو پھر۔۔۔ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ پڑھ کر کسی کی بھی جان نکل جائے

کیون لیمن کی تحقیق بتاتی ہے کہا گر بہن بھائیوں میں آپ کا نمبر پہلا ہے تو کامیاب ترین شادی کے لئے ضروری ہے کہ شریک حیات کا بہن بھائیوں میں نمبر آخری ہو۔ اگر آپ دونوں ہی بہن بھائیوں میں پہلے نمبر پر ہیں تو ازدواجی تعلق کے ناہموار ہونے کے تعلقات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہونے کی صورت میں آپ بہتر طور پر سمجھتے ہیں کہ چھوٹوں کے ساتھ خوشگوار اور موافق تعلق کیسے برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب شریک حیات بہن بھائیوں میں آخری نمبر پر ہونے کی وجہ سے اس بات کی بہتر سمجھ بوجھ رکھتی ہوگی کہ بڑوں کی توقعات اور ضروریات کو بطریق احسن کس طرح پورا کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ دونوں ہی بہن بھائیوں میں بڑے ہیں تو آپسی اختلاف اور تنازعے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

اگر آپ بہن بھائیوں میں درمیانے نمبر پر ہیں تو بھی آپ کے لئے وہی شریک حیات بہترین ہے جو بہن بھائیوں میں آخری نمبر پر ہے۔ اگر شریک حیات بھی بہن بھائیوں میں درمیانے نمبر پر ہے تو اختلاف اور عدم استحکام کا امکان بڑھ جائے گا۔

وہ باتیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی شریک حیات کو خوش کر کے پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں

اگر آپ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں تو آپ کے لئے موزوں ترین شریک حیات وہ ہے جو بہن بھائیوں میں پہلے نمبر پر ہو۔ اگرآپ دونوں بہن بھائیوں میں آخری نمبر پر ہوں گے تو دونوں توجہ کے طالب، ناز برداری کے شوقین اور لاڈلی طبیعت والے ہوں گے۔ تو ایسی صورت میں آپ میں سے ایک، دوسرے کی نازبرداری کیونکر کرپائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...