ریڈیو پاکستان لاہو کا استاد فتح علی خان کی وفات پر تعزیتی پروگرام نشر

ریڈیو پاکستان لاہو کا استاد فتح علی خان کی وفات پر تعزیتی پروگرام نشر
 ریڈیو پاکستان لاہو کا استاد فتح علی خان کی وفات پر تعزیتی پروگرام نشر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) ریڈیو پاکستان لاہورنے پٹیالہ گھرانے کے معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کی وفات پر انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خصوصی رپورٹ اور تعزیتی پروگرام نشر کیا جس میں مرحوم کے بھائی اور معروف گلوکار استاد حامد علی خان،شفقت امانت علی خان،استاد فتح علی خان حیدر آبادی،استاد اخترخان،موسیقار پرویز پارس،سابق لائبریرین ریڈیو پاکستان لاہور اعجاز حسین اور مرحوم کے صاحب زادے رستم فتح علی خان سمیت دیگر کے تاثرات شامل تھے جنہوں نے اپنی گفتگو میں استاد فتح علی خان مرحوم کو کلاسیکی موسیقی کا درخشندہ ستارہ قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ مرحوم اپنے فن میں یکتا تھے انہوں بہت سے شاگردوں کی تربیت کی اور انہیں کلاسیکل موسیقی کے اسرر و رموز سکھائے ان کا کہناتھا کہ مرحوم نے ریڈیو پاکستان کے لئے طویل عرصے تک خدمات سرانجام دیں اور ایک سے بڑھ کر ایک فن پارہ تخلیق کیا ۔خصوصی رپورٹ کے میزبان وپروڈیوسر مدثر قدیر جبکہ تعزیتی پروگرام کے راوی خورشید علی اور پروڈیوسر ذیشان احمد تھے۔
اس پروگرام میں تاثرات کے علاوہ مرحوم کی گائیکی کو بھی شامل کیا گیا جس سے پروگرام کی قدر میں اضافہ ہوا ۔ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان خورشید احمد ملک نے استاد فتح علی خان کی وفات پر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں کلاسیکل موسیقی کے عہد حاضر کا ترجمان قرار دیا ہے ان کا کہناتھا کہ فتح علی خان کی کلاسیکل موسیقی کے حولے سے دی گئی خدمات قومی ورثہ ہیں انہوں نے طویل عمر پائی اور آخر تک فن موسیقی کی خدمت کرتے رہے ان کی شعبہ موسیقی کے لئے دی گئیں خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی۔

مزید :

کلچر -